ترکی کے وزیر خزانہ لندن میں، ترکی کی معیشت کیلئے بڑی خبر

لندن (پاک ترک نیوز)
ترکی کے وزیر خزانہ نور لدین نباتی اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے بین الاقوامی دورے پر لندن میں ہیں جہاں وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کر نے والے ہیں۔
تناتی سرمایہ کاروں کو اردوان کی جانب سے کم شرح سود پر مبنی معاشی حکمت عملی پر بریف کریں گے۔
صدر اردوان نے با وجود بے حد دباوٗ کے شرح سود کوکم سطح پر رکھنے کی پالیسی کو برقرار رکھا ہے تاکہ کم قیمت قرضہ کی فراہمی سے معاشی نمو میں اضافہ ہوا، روزگار اور برآمدات کو فروغ حاصل ہو۔ اردوان کے موجودہ اقدامات کرنٹ اکاونٹ خسارے کے دائمی مسئلے کے مستقل حل اور ترک لیرا کو مستحکم کرنے کے نتاظر میں کیے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ برس جب دنیا بھر میں عالمی وبا کے باعث معیشت سست روی کا شکار تھی ، ترکی کی معاشی نمو میں 7فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔ ترکی گو کہ دنیا کی 17ویں بڑی معیشت ہے لیکن درآمد ات کا حجم زیادہ ہونے کی وجہ ملک کو غیر ملکی قرضہ جات کی ضرورت پیش آتی ہے جسے اردوان ختم کرنا چاہتے ہیں۔
لیکن کم شرح سود کو دیکھتے ہوئے سرمایہ کاروں نے لیرا کے بجائے ڈالر خریدنا شروع کردیے جس سے باوجود بہتری معاشی کارکردگی کے لیرا کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی۔ لیرا کی قدر میں کمی کے باعث افراط زر مہنگائی کا سیلاب لے کر آیا جس کی وجہ سے اردوان کو ملک میں اور ملک سے باہر بہت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
لیکن اروان کی جانب سے لیرا کی قدر کو مستحکم کرنے کے اقدامات کے بعد اب تک 21ار ب ڈالر کا سرمایہ لیرا میں منتقل ہو چکا ہے جس سے کرنسی کی قدر مستحکم ہوئی ہے۔
نباتی لندن کے علاوہ مستقبل قریب میں یورپ، خلیجی ممالک، مشرق بعید اور چین کا دورہ بھی کریں گے۔

#criticism#erdoganeconomicpolicy#liradevalued#liravalueincreasing#lowinterestrate#PakTurkNews#turkisheconomyINFLATIONترک معیشت، ترک معیشت مستحکم، لیراقدر کمی، لیراقدرمستحکم، اردوان کی معاشی پالیسی، پاک ترک نیوز، کم شرح سود کی ترک پالیسی #pakturknews