بحیرہ روم میں سفارتی حل کی حمایت کی اپیل کرتے ہیں ؛ فخرالدین آلتون

صدارتی مشیر ِ اطلاعات فخرالدین آلتون نے ترکی کی مشرقی بحیرہ روم میں سفارتی حل کی حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم تمام تر متعلقہ فریقین کو ترکی کی سفارتی کوششوں کی حمایت کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
فخرالدین آلتون نے ترکی کے ڈرلنگ بحری جہاز اورچ رئیس کے معمول کی دیکھ بھال اور ایندھن کی ترسیل کے بعد دوبارہ سے مشرقی بحیرہ روم میں اپنی کاروائیوں کی جانب لوٹنے کے حوالے سے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ اورچ رئیس ترکی کی سمندری اختیارات میں شامل حدود کے اندر اپنی کاروائیاں کر رہا ہے ، ہمارا پیغام عیاں ہے اور وہ سفارتی حل ہے۔ لیکن اگر یہ لوگ کہتے ہیں کہ میری ملکیت میری ہے جبکہ تمھاری ملکیت پر مذاکرات لازمی ہیں تو پھر اس معاملے میں مذاکرات نہیں کیے جا سکتے ۔
ہم یہاں تک صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں وسیع کوششوں کی بدولت پہنچے ہیں اور ’ناقابل تسخیر‘ قرار دی جانے والی تمام تر رکاوٹوں کو ہم نے ایک ایک کر کے دور کیا ہے۔ ہمیشہ جیت ہماری عوام اور وطن کی ہوئی ہے۔ ہم اپنے اس سفر میں ہر گز نہیں رکیں گے، اورچ رئیس کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔