اسلام آباد – پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی تاریخی اور مشہورترکش ڈرامہ سیریل بنا نے والی پروڈکشن ٹیم اور اداکاروں نے انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی خصوصی دعوت پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا۔
انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے پروڈکشن ٹیم اور فنکاروں کا استقبال کیا۔ استقبالیہ تقریب میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ہیڈکواٹرز خالد محمو د، ڈی آئی جی سجاد افضل آفریدی، ڈی آئی جی آپریشن جان محمد، ڈی آئی جی نارتھ زون وصال فخر سلطان ، ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد خان کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے اعلیٰ حکام بھی موجو د تھے۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی کاکر دگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ تاریخی ترکش ڈرامہ سریل کی پروڈکشن ٹیم اور ادکاروں نے موٹروے پولیس ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا۔