انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترک حکام کے مطابق افواج نے شمالی عراق میں PKK کے خلاف آپریشن میں زیادہ تر علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کردیا ہے۔ اس اہم آپریشن کے دوران بغداد حکومت اور اربیل میں مقامی انتظامیہ سے مسلسل رابطہ بھی موجود ہے۔
گوکہ ایک بڑا علاقہ دہشتگردوں کے ناپاک وجود سے پاک ہو گیا ہے لیکن اس علاقے میں بہت سے غار ہیں جہاں دہشتگرد چھپے ہوئے ہیں۔ ترک افواج بہت احتیاط اور تندہی سے ان غاروں میں چھپے ہوئے دہشتگردوں کو ختم کر رہی ہے۔
علاقے کو مکمل طور پر صاف کرنے کے بعد سرحد کو مکمل طور پر بند کردیا جائے گا اور تمام داخلی و خارجی راستے ترک حکام کے کنٹرول میں ہوں گے۔ ابھی تک 56دہشتگردوں کا جہنم واصل کیا جاچکا ہے اور زیادہ تر غاروں کو تباہ کردیا گیا ہے ۔
ترکی کوایک طویل عرصے سے PKK/YPG کی جانب سے دہشتگردی کا مسئلہ درپیش ہے۔
ابھی تک مختلف آپریشنز میں چونتیس ہزار دہشتگردوںکو ختم کیا جا چکا ہے۔