ترک اور یوکرینی صدور کا ٹیلی فونک رابطہ، اردوان نے جنگ بندی میں تعاون کی پھر پیشکش کر دی

انقرہ (پاک ترک نیوز)
صدر رجب طیب اردوان نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلینسکی کو بتایا ہے کہ ترکی روس۔ یوکرین جنگ کو مذاکرات کے ذریعے ختم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کرنے کے لیے تیار ہے۔
صدارتی کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کے ایک بیان کے مطابق، اردوان نے کہا کہ تمام حالات میں سفارتی چینلز کو کھلا رکھنا ضروری ہے۔ دونوں رہنماؤں نے جنگ کے حوالے سے حالیہ پیش رفت پر بات چیت کے لیے فون پر بات کی۔صدراردوان نے زیلنسکی کا ترکی کے بارٹن صوبے میں کان کے حالیہ حادثے میں 41 کان کنوں کے جاں بحق ہونے پران کے تعزیتی پیغام کا شکریہ بھی ادا کیا ۔
ترکیہ ،یوکرین اور روس کے درمیان مستقل جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے کام کرنے والے سب سے زیادہ فعال ممالک میں سے ایک ہے۔ دونوں متحارب فریقوں کے ساتھ رابطے کے راستے کھلے رکھ کر ایک ثالث کے طور پر کردار ادا کرنے کا اس کا نازک متوازن عمل یوکرین کے بحران کا حل تلاش کرنے اور امن کے حصول کے لیے سفارتی کوششوں میں امید کی کرن فراہم کرتا ہے۔ روس اور یوکرین دونوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنے کی اپنی منفرد حیثیت کے ساتھ، ترکئی نے جنگ کے خاتمے کے لیےاپنی سنجیدہ کوششوںپر بڑے پیمانے پرعالمی پزیرائی حاصل کی ہے۔

#ANKARA#attack#istanbul#PakTurkNews#rajabtayyaburgan#russiaukrainewar#tukia#ukrainerussia