اسلام آباد ( پاک ترک نیوز )ترکی کے سفیر احسان مصطفی یوردکول کی سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ترک سفیر نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر ایئر چیف کو مبارکباد پیش کی۔دونوں معززین نے پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
معزز سفیر نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔
دونوں ممالک کے عوام کے مابین مذہب اور ثقافت سے جڑا اخوت اور بھائی چارے کا ایک مضبوط رشتہ قائم ہے۔ترکی ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے ہر موقع پر پاکستان کی بھرپور حمایت کی۔
دونوں فضائی افواج ہر شعبے میں باہمی تعاون جاری رکھیں گی.