انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے روس صدر ولادیمیر پیوٹن سے کے یوکرین جنگ میں تازہ ترین پیشر فت اورانسانی صورتحال کے بارے میں بات چیت کی ہے۔
اردوان نے پیوٹن پر زور دیا کہ کچھ مسائل پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیرزیلنسکی کے درمیان ملاقات کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے استنبول یا انقرہ میں ایسی کسی ملاقات کی میزبانی کی پیشکشکو دہرایا ہے۔
اردوان نے سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک پائیدار جنگ بندی طویل مدتی حل کی راہ کھولے گی۔ ترکی دنیا کے ان ممالک میں شمال ہے جس نے تنازعہ کے آغاز سے ہی دونوں ممالک کے درمیان مثبت کردارادا کرتے ہوئے سفارتی کاری پر نہ صرف زور دیا بلکہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان جنگ کے بعد ہونے والی واحد ملاقات کی میزبانی بھی کی۔
ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اوغلو نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جاری مذاکرات میں امید پیدا ہو گئی ہے کہ جلد جنگ بندی ہوجائے اور مسائل کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری پر انحصا ر کیاجائے۔