ترک صدر رجب طیب اردوان کی یوکرینی ہم منصب سے ملاقات

کیف (پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب ا ردوان یوکرین کے صدر ولادیمیرزیلنسکی کی دعوت پر دارالحکومت کیف پہنچ گئے ۔ترک صدر کی یوکرینی ہم منصب سے ون آن ون ملاقات ہوئی ہے ۔
ترک صدر کا بوریپل ہوائی اڈے پر استقبال کیف میں ترکی کے سفیر یامور احمد گل درے اور ان کی اہلیہ صدا گل درے نے کیا ۔ اس موقع پر یوکرین کے انقرہ میں سفیر اور یوکرین کی وزارت خارجہ کے حکام بھی موجود تھے ۔
صدر اردوان اپنے دورہ یوکرین میں صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ون آن ون ملاقات کی ۔ترک صدر یادگار شہدا پر پھول چڑھائیں گے اور ان کے اعزاز میں سرکاری استقبالیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔
ون آن ون ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے ۔صدر ایردوان دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی سٹریٹجک کونسل کے دسویں اجلاس میں شرکت بھی کریں گے ۔
کونسل کے اجلاس کے بعد مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے متعلقہ وزراء کی شرکت سے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

#PakTurkNews#rajabtayyaburdugaan#ukraine