صدر رجب طیب ایردوان نے لیبیا میں ترک فوج کی موجودگی کی مدت میں توسیع کی قرار داد جمع کروا دی
صدارتی دفتر سے بھیجی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ لیبیا میں ترک فوج کو مزید ڈیڑھ سال کی توسیع دی جائے۔
لیبیا سے ترکی ور خطے کی سیکیورٹی کو خطرات ہیں۔ اگر لیبیا کی باغی ملیشیا کی طرف سے حملے اور تصادم شروع ہو گیا تو اس سے نہ صرف مشرقی بحیرہ روم میں ترک مفادات کو خطرہ ہو گا بلکہ شمالی افریقہ بھی بری طرح متاثر ہو سکتا ہے۔
قرار داد کے مطابق لیبیا میں مستقل امن، جنگ بندی اور سیاسی مذاکرات کا عمل مکمل ہونے تک صورتحال سنگین رہے گی۔ پارلیمنٹ کو بتایا گیا کہ ترکی اور لیبیا کے درمیان فوج کی تربیت اور تعاون کا معاہدہ جاری ہے اس لئے فوج کی تعیناتی کی مدت میں توسیع ضروری ہے۔
اس قرار داد پر بحث 18 دسمبر کو شروع ہو گی۔ فی الحال ترک پارلیمنٹ میں بجٹ پر بحث جاری ہے جو ہر صورت اس ماہ مکمل کرنی ہے۔ ترکی کا مالیاتی سال یکم جنوری سے شروع ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ ترکی اور لیبیا کے درمیان 2019 میں فوجی تعاون کا ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ اسی معاہدے کے تحت ترکی نے لیبیا کے ساتھ سمندری حدود کا دیرینہ تنازعہ بھی حل کر لیا ہے۔