ترک پارلیمنٹ کی شوشا اعلامیہ بل کی توثیق

انقرہ(پاک ترک نیوز)
شوشہ اعلامیہ ترکی اور آذربائجان کے تعلقات کو اتحاد کی سطح تک بڑھانے کے حوالے سے یاداشت ہے جس پر دونوں ممالک صدور نے آرمینیا سے آزادکروائے جانے والے شہر شوشہ میں دستخط کئے۔
حکومت شوشہ اعلامیہ کو قانونی حیثیت دینے کیلئےاس حوالے سے ایک بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جہاں اکثریت نے بل کے حق میں ووٹ دیا۔
اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ترکی کے خلاف آرمینیا کے بے بنیاد الزامات اور تاریخ کو مسخ کرنے کی کوششیں خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ اعلامیہ میں ترکی اور آذربائیجان کو ملانے علاقوںکو ریلوے کے ذریعے آمدو رفت کے قابل بنانے کا بھی اعلان کیا گیا۔
اسکے علاوہ دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات کو نئے بلندیوں تک پہنچانا بھی مقصود ہے۔

 

#PakTurkNews#shushadeclaration#turkey_azerbaijan_relations#turkparliamentratifiesshusha