ترک ڈاکٹرز کا رقص کے ذریعے کورونا آگاہی پیغام

استنبول کے ہسپتال میں روزانہ صبح ڈاکٹرز کا یہ گروپ روایتی ترک ڈانس ’’زے بک ــــ‘‘ سے کرتا ہے ۔ یہ روایتی رقص ایک منٹ تک جاری رہتا ہے جس میں ہسپتال کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز پرفارم کرتے ہیں اور دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ زندگی قیمتی شے ہے اس کی قدر کریں ۔ ساتھ ہی دنیا کو اس رقص کے ذریعے یہ پیغام بھی دیا جاتا ہے کہ کورونا وبا کے مشکل ترین دور کے باوجود ترکی کے ڈاکٹرز پرسکون ہیں اور مریضوں کا علاج مکمل توجہ کے ساتھ کررہے ہیں ۔ استنبول کے ایک ڈاکٹرکے مطابق ـ’’ہماری کوشش ہے کہ اپنے مورال کو انتہائی بلند رکھیں اور مریضوں کا بہترین علاج کرکے انہیں صحت یاب ہونے میں مدد دیں ۔ ــاس کے ساتھ ساتھ ترک ڈاکٹر نے واضح کیا کہ باوجود اس کے کہ ہیلتھ کیئر ٹیم مسلسل علاج کی سہولتیں فراہم کررہی ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ صرف علاج کی بہتر سہولتیں دینے سے کورونا وائرس کو شکست نہیں دی جاسکتی بلکہ عوام کومل کر احتیاطی تدابیر کے ذریعے اسے ہرانا ہوگا۔