ترک ڈاکٹروں نے شہری کے پیٹ سے 233عجیب و غریب اشیا نکال دیں

 

انقرہ(پاک ترک نیوز) ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے ترک شہری کے پیٹ سے 233عجیب و غریب اشیا نکال دیں، ان اشیا میں سکے،بیٹریاں، ناخن اور شیشے کے ٹکڑے شامل تھے۔
ترک شہری برحان دومیر اپنے چھوٹے بھائی پیٹ میں شدید درد ہونے کی صورت میں ہسپتال لیکر آے ئے ،ڈاکٹرز اور اہل خانہ میڈیکل رپورٹ دیکھ کر دنگ رہ گئے۔
یہ عجیب و غریب واقعہ ترکی کے شہر ایپی کیولو میں پیش آیا جہاں شدید تکلیف میں مبتلا مریض کی ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ رپورٹ سامنے آئی، جس میں مریض کے پیٹ میں 233 سکے، بیٹریاں اور کئی دیگر چیزیں موجود تھیں۔
ڈاکٹروں نے کئی گھنٹوں تک آپریشن کے بعد 35 سالہ شخص کے پیٹ سے 233 اشیاء نکالی ہیں جس میں 1 لیرا کے سکے، ناخن، مقناطیس، بیٹریاں، پتھر شیشے کے ٹکڑےاور اسکرو شامل ہیں۔

#ANKARA#batties#coins#doctors#lira#operate#operation#PakTurkNews#turkia#ترکیہانقرہپاک ترک نیوزترک ڈاکٹروں نے شہری کے پیٹ سے 233عجیب و غریب اشیا نکال دیںترک لیراترکیسکے،بیٹریاں، ناخن اور شیشے کے ٹکڑےعجیب و غریب