استنبول -ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں ترگت الپ کا کردار ادا کرنے والے اداکار اور پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے درمیان سکن کیئر پراڈکٹس کی تشہیر کا معاہدہ طے پاگیا۔
اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی جو پیشے کے لحاظ سےماہر کنسلٹنٹ پاکستانی ڈرماٹولوجسٹ ہیں انہوں نے اپنی اسکن کیئر مصنوعات کے لیے ترک اداکار جنگیز جوشقون کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔اس ضمن میں ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایاکہ وہ پاکستان اور گلف میں خصوصی طور پر مردوں کے لیے سکن کیئر لائن متعارف کروانے جارہی ہیں۔فضیلہ عباسی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کی اسکن کیئر لائن کے برانڈ ایمبیسیڈر ترک اداکار چنگیز جوشقون ہوں گے۔دوسری جانب اداکار جنگیز جوشقون نے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں معاہدے سے متعلق بتایا۔انہوں نے کہا کہ میں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پُرجوش ہیں کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی جانب سے مردوں کے لیے متعارف کروائی جانے والی پہلی اسکن کیئر لائن کی تشہیر بطور برانڈ ایمبیسڈر کروں گا۔اداکار نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ جلد ملاقات ہوگی۔