انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکی نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور لیرا کی قدر میں کمی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے ایک نئی پالیسی متعارف کروائی ہے جس کے تحت شہری اپنے پاس موجود سونے کو لیرا میں تبدیل کروا سکتےہیں۔ یہ اقدام لیرا کی قدر کو مستحکم کرنے کی انقرہ کی پالیسیوں میں سے ایک ہے۔ منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے ترک وزیر خزانہ نے ان اقدامات کا بھی بتایا جو اس منصوبے پر عمل درآمد کیلئے گئے ہیں جیسا کہ جیولری سٹورز کو ترک بینکاری نظام کے ساتھ منسلک کرنا تاکہ شہری محفوظ طریقے سے اپنا سونا پہنچا سکیں۔اس نظام کے تحت شہری جب بھی چاہیں اپنا سونا باآسانی واپس حاصل کر سکتے ہیں۔
ایک اندازےکے مطابق شہریوں کے پاس تقریبا پانچ ہزار ٹن سونا موجود ہے جس کی مالیت تقریبا تین سو ارب ڈالر سے زائد ہے۔
ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے بھی شہریوںکا ترغیب دی کہ وہ نئے منصوبے کے تحت اپنے سونے کو لیرا میں تبدیل کروائیں۔
اسکے علاوہ اردوان نے کھانے پینے کی اشیاٗ پر لاگو ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو آٹھ فیصد سے کم کرکے ایک فیصد تک کردیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔