تعلیمی اداروں میں تعطیلات 20 دسمبر سے کرنی چاہئیں، وزیرتعلیم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے کرنی چاہئیں۔
وفاقی وزیر تعلیم نے سربراہ این سی او سی اسد عمر سے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سردی زیادہ ہو رہی ہے، لوگوں نے چھٹیوں کے حوالے سے پلان کیے ہوتے ہیں، چھٹیاں 20 دسمبر سے کرنی چاہئیں، ہماری سفارش ہے کہ 20 دسمبر سے موسم سرما تعطیلات کریں۔
سربراہ این سی او سی اس عمر کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کا عمل جاری یے، اومی کرون کے کیسز پاکستان میں تصدیق ہونا شروع ہو چکے ہیں، این سی او سی نے اومی کرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں ویکسین جاری رکھنے کی ہدایت دی، تین ہفتوں میں کورونا پھیلنے کا خدشہ ہوتا، جب سکول کھلیں گے تو اومی کرون پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہو گا، ومی کرون خطرناک نہیں البتہ پھیلاؤ کے پیش نظر احتیاط بہت ضروری ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ 20 دسمبر سے چھٹیاں ہوں تو دوبارہ ادارے کھلنے پر اگر کورونا پھیلے گا تو دوبارہ ادارے بند کرنا پڑ سکتے ہیں، این سی او سی حکام سے معاملہ پر بات کروں گا۔ اسد عمر نے ایکسپریس سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات بارے آج فیصلہ متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے بھی سموگ کے باعث 20 دسمبر سے اداروں میں چھٹیوں پر غور کرنے کا کہا ہے، پنجاب حکومت آج اس حوالے سے بھی سفارشات این سی او سی کے سامنے رکھے گی۔

#asadumer#PakTurkNews#schools#shafqatmemood#wintervocation