توانائی بحران ،سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) توانائی بحران کے باعث حکومت نے نے سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت سولر انرجی سے متعلق قائم ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور ٹاسک فورس کے ارکان نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ جہاں بجلی پر سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے وہاں بھی سولر پلانٹس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، توانائی بچت اور گرین انرجی کو فروغ دینے کے لیے پالیسی بنانے پر بھی غور ہوا ہے، گزشتہ برس سولر سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 600 میگاواٹ رہی۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے سولر انرجی کی پیداوار بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا، اجلاس میں سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ سولر انرجی صلاحیت میں مزید اضافے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، سولر پینلز کے استعمال سے اضافی بجلی گرڈ اسٹیشنز کو فروخت بھی کی جا سکے گی۔اس سلسلے میں 4 سے 5 ہزار میگاواٹ کے منصوبوں پر کام جلد شروع ہوگا، ٹاسک فورس سفارشات وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی۔

 

#energycrisis#govermentbuilidings#islamabad#light#loadsheding#maryamaurangzaib#PakTurkNews#plates#solar