تیسرے دن کے اختتام پر سری لنکا کی مجموعی برتری 323رنز

کولمبو (پاک ترک نیوز) سری لنکا کے شہر گال میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر میزبان ٹیم کی مجموعی برتری 323رنز ہو گئی۔ سری لنکا نے دوسری اننگز میں 176رنز بنائے ہیں اس کے 5کھلاڑیوں پویلین لوٹ چکے ہیں ۔
سری لنکن بلے باز ڈی سلوا 30اور کپتان کورنتے 27رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔۔اینجلو میتھیوز 35، فرنینڈو 19رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے ہیں ۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 2،یاسر شاہ ،نعمان اور آغا سلمان نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم سری لنکا کے 378رنز کے جواب میں 231رنزبنا کر آئوٹ ہو گئی تھی ۔پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں آغا سلمان نے 62،امام الحق 32جبکہ فواد عالم اور محمد رضوان نے 24،24رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابراعظم 16رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے تھے ۔
میزبان ٹیم سری لنکا کی جانب سے رمیشن مینڈس نے 5جبکہ جے سوریا نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
سری لنکا کو پہلی اننگز میں 147رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی ۔
یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو میزبان سری لنکا پر ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

#colombo#Galle#gallee#icc#match#PakTurkNews#slvspak#srilanak#testmatchPakistan