ٹوکیو (پاک ترک نیوز)جاپان میں پولیس نے 11 گھنٹے کے محاصرے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے مبینہ طور پر اپنے گھر آنے والے تین طبی کارکنوں پر حملہ کیا انہیں اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیااور ان میں سے ایک کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
ٹوکیو کے شمال میں واقع فوجیمینوکے قصبے میںپیش آنے والے آتشیں اسلحہ کے استعمال کے اس انوکھے واقعے کے بعد 66 سالہ ہیروشی واتنابے کو قتل کے الزامات کا سامنا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ ایک معروف ڈاکٹر 44سالہ جونیچی سوزوکی کو گولی مارنے کے بعد یرغمال بنا کر رکھا گیا تھا۔جس کی بعد میں اسپتال میں مو ت واقع ہوگئی۔یاد رہے کہ اس شدت کے گن کرائم جاپان میں شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں جہاں آتشیں اسلحے کو بہت زیادہ کنٹرول کیا جاتا ہے۔ پولیس واقعے کی وجوہات اور ملزم کے پاس اسلحہ کی موجودگی کے حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔