جرمنی نے یوکرین کو اسٹونیا کی جانب سےہتھیاروں کی فراہمی روک دی

برلن(پاک ترک نیوز)

مبینہ طور پر جرمنی نے اسٹونیا کو جرمن ساختہ ہتھیار یوکرائن بھیجنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔جبکہ اسٹونیا، لتویا اور لتھوانیا کے ساتھ مل کر یوکرائن کو ممکنہ روسی جارحیت کے خلاف ہتھیار فراہم کرنے کا وعدہ کرچکا ہے۔
لیکن امریکہ کی جانب سے اسٹونیا کو امریکی ساختہ ہتھیار یوکرائن بھیجنے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔
اگرچہ برطانیہ اور پولینڈ سمیت نیٹو کے دیگر ارکان نے یوکرائن کو براہراست ہتھیار فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے لیکن جرمن حکومت ابھی تک ایسا کرنے کی سخت مخالف ہے۔
جرمن حکام کے مطابق انکے ملک کی یوکرائن کو ہتھیار فراہمی کی مخالفت کی وجہ کشیدگی میں اضافے کاخطرہ ہے۔ برلن کے مطابق ہتھیاروں کی ترسیل سے ماسکو مشتعل ہوگا اور مذاکرات مزید مشکل ہوں گے۔
اسٹاک ہوم انٹر نیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق جرمنی دنیاکے بڑے ہتھیاروں کے برآمدکنندگان میں سے ہے اور حالیہ برسوں میں جرمن ہتھیاروں کی فروخت میں 21 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

#arms#estonia#germany#PakTurkNews#ukrainecrisis