لندن (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کو امداد فراہم کرنے کی اپیل کردی۔
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے ٹوئٹر پر پاکستان میں سیلاب کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ایک تہائی علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ بچوں سمیت دوہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور ہر7 میں سے ایک پاکستانی سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ الخدمت سیلاب سے متاثر علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ جمائما نے سیلاب متاثرین کے لئے فنڈز جمع کرانے کے لئے الخدمت کے اکاؤنٹ کی تفصیل بھی شئیرکی۔
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد دینے کی اپیل کی۔