جنرل عاصم منیر کون ہیں؟

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)

لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر او ٹی ایس کمیشنڈ آفیسر ہیں۔ عاصم منیر نے منگلا آفیسرز ٹریننگ اسکول پروگرام سے پاس آؤٹ ہوئے اور فوج کی فرنٹئیر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر نے اعزازی شمشیربھی حاصل کی۔
انہوں نے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ماتحت بریگیڈیئر کے طور پرفورس کمانڈ ناردرن ایریاز میں فوج کی کمان سنبھالی۔
لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو 2017 میں ڈی جی ملٹری انٹیلیجنس مقرر کیا گیا اور اگلے سال اکتوبر 2018 میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا سربراہ بنا دیا گیا۔ تاہم وہ مختصر عرصے کیلئے اس عہدے پر فائض رہے۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر 2 سال تک کور کمانڈر گوجرانوالہ بھی رہے جبکہ جی ایچ کیو میں بطور کوارٹر ماسٹر جنرل خدمات بھی سر انجام دیں۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پہلے آرمی چیف ہوں گے جو ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی میں رہ چکے ہیں۔
بطور لیفٹیننٹ کرنل مدینہ منورہ میں تعیناتی کے دوران 38 سال کی عمر میں عاصم منیر نے قرآن پاک حفظ کیا۔

#armychief#asimmunir#coas#PakTurkNews