جنوبی کوریا کے 20ویں صدر نے حلف اٹھا لیا

سئیول (پاک ترک نیوز)
جنوبی کوریا کے نئے صدر یون سک یول نے ملک کے 20ویں صدر کی حیثیت سےدارالحکومت سیول میں قومی اسمبلی میں منعقدہ ایک پرہجوم تقریب میں حلف اٹھا لیا ہے
آج منگل کی صبح منعقد ہونے والی اس تقریب میں یون نےجنوبی کوریا کے نئے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھاتے ہوئے کہا، "میں لوگوں کے سامنے حلف اٹھاتا ہوں کہ میں صدر کے فرائض وفاداری سے انجام دوں گا۔”
بعد ازاں حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے خطے میں امن کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور شمالی کوریا کو اقتصادی مدد کی پیشکش کی بشرطیلہ پیانگ یانگ خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی جانب قدم اٹھاتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام نہ صرف ہماری بلکہ شمال مشرقی ایشیا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔اس لئے بات چیت کا دروازہ کھلا رہے گا تاکہ ہم اس خطرے کو پرامن طریقے سے حل کر سکیں۔انہوں نے شمالی کوریا کو پیشکش کی کہ اگر وہ اپنا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام ترک کردے تو جنوبی کوریا عالمی برادری کے اشتراک سے شمالی کوریا کے لئے ایک انقلابی معاشی پروگرام پیش کر سکتا ہے۔
جنوبی کوریا کے نئے صدر نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر بھی بات کی اور ان مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنے کا وعدہ کیا۔تقریب میں امریکہ اور چین کے حکام سمیت 40 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

#northkorea#oath#PakTurkNews#prsident