جنگ کا خطرہ : امریکی افواج ہائی الرٹ

امریکہ کی جانب سے روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی پر 8500 فوجیوں کو ہائی الرٹ رہنےکا حکم دیا گیا ہے۔ گو کہ امریکی انتظامیہ کی وجہ سے فوجیوں کی تعیناتی کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال کے تحت تعیناتی کا فیصلہ کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔
واشنگٹن کے مطابق تعیناتی کا فیصلہ بڑی حد تک یورپ کی جانب سے یوکرین میں ریپٹ ریسپانس فورس کو فعال کرنے پر منحصر ہے۔
امریکہ کی جانب سے فوجیوں کو یوکرین میں بھیجنے کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا جس سے امریکہ اس تنازعہ میں براہراست شامل ہو جائے گا۔
گزشتہ دنوں امریکی و روسی وزرائے خارجہ کے مابین جنیوا میں مذاکرات ہوئے جن میں امید پیدا ہوئی تھی کہ آنے والے دنوں میں کشیدگی کم ہوگی لیکن پاک ترک نیوز نے یہ بھی پیشین گوئی کی تھی کہ مذاکرات صرف وقت حاصل کرنے کیلئے ہیں جبکہ امریکہ اور مغربی ممالک اس دوران روس کے خلاف صف بندی کر رہے ہیں۔

#americantroops#highalert#PakTurkNews#ukraine#warEuropenatorussia