جنگ کے یورپ پر گہرے معاشی اثرات مرتب ہوں گے:آئی ایم ایف

انقرہ (پاک ترک نیوز)
عالمی مالیاتی ادارے نے ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ یوکرین اور روس جنگ سے یورپ کیلئے شدید اقتصادی نتائج برآمد ہوں گے۔ ایک ایسے وقت میں جب کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے کے بعد ہونے والی معاشی بحالی نامکمل تھی۔
ریجنل اکنامک آوٹن لک برائے یورپ نامی اس پورٹ میں کہا گیا ہےکہ اجناس کی قیمتوں میں بڑے اضافے اور سپلائی میں رکاوٹیں مہنگائی کو مزید بڑھائے گی اور فیملیز کی آمدن جبکہ کمپنیوں کے منافع میں کمی ہوگی۔
کئی ممالک میں مہنگائی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا امکان ہے۔ جنگ اور توانائی کی فراہمی میں رکاوٹ سےکئی طرح کے معاشی خطرات جنم لے رہے ہیں۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ یورپی پالیسی سازوں کیلئے اہم چیلنجز پناہ گزینوں کی دیکھ بھال، کمزور گھرانوں اور کمپنیوں کی مدد کرنا ہیں۔ اسکے علاوہ یوکرین میں جنگ کی وجہ سے تباہ شدہ سماجی اور اقتصادی انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کی ضرورت ہوگی جس کیلئے متوقع طور پر امریکہ سمیت یورپی ممالک بڑے پیمانے پر مالی امداد کا اعلان کریں گے۔

#economic_difficulties#paktruknews#ukraineEuropeIMF