جنگ کے باوجود یورپ میں روسی گیس کی فراہمی میں اضافہ

 

ماسکو(پاک ترک نیوز)

یوکرین کے راستے روسی کمپنی گیزپروم کی گیس کی برآمدات میں باسٹھ ملین کیوبک فٹ تک اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق یوکرین پر روسی حملوں کے باوجود قدرتی گیس کی یورپ کو فراہمی میں اضافہ ہورہا ہے۔

یہ اضافہ چوبیس فروری کو یوکرین پر روسی حملے کے بعد دیکھنے میں آیا۔

یورپ اپنی گیس کی طلب کا چالیس فیصد روس سے پورا کرتاہے۔ یوکرین پر روسی حملوں اور یورپی ممالک کی طرف سے روس کے خلاف متعدد اقتصادی پابندیوں کے نفاذ نے روسی گیس کی فراہمی میں کمی یا تعطل کے خدشات کو جنم دیا تھا۔گیس کے علاوہ روس یورپ میں تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے یہی وجہ ہے کہ یورپی حکام نے اب تک توانائی کی روسی برآمدات پر پابندیاں عائد کرنے سے گریز کیا ہے۔

جب کہ برطانوی وزیر خارجہ لز ٹرس نے تجویز پیش کی کہ جی 7 ممالک روس سے قدرتی گیس اور تیل کی درآمدات پر پابندی لگائیں، روس سے تیل کی درآمدات کو روک کر ایسا کرنے والا واحد ملک کینیڈا تھا۔

گزشتہ جمعرات کو یوکرین کے خلاف روس کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے، اسے عالمی برادری کی طرف سے غصے کا سامنا کرنا پڑا، یورپی یونین، برطانیہ اور امریکا نے روس پر متعدد اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں۔

 

#europe_energy_needs#PakTurkNews#russian_gas#پاک ترک نیوز،#روسی گیس کی یورپ فراہمی#روسی گیس،#یورپ توانائی ضروریات،