جون کے مہینے میں سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بنک

کراچی (پاک ترک نیوز)
سٹیٹ بنک آف پاکستان نے کہا ہے کہ مالی سال 22 میں ورکرز کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔اور جون کے مہینےمیں ترسیلات زر بڑھ کر 2.76 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
پیر کے روز جاری ہونے والے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سمندرپار پاکستانیوں کی ملک میں بھجوائی گئی ترسیلات زر میں ماہ بمقابلہ ماہ کی بنیاد پر 18.4 فیصد اور سال بامقابلہ سال کی بنیاد پر 1.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
بیان کے مطابق جون کے دوران سعودی عرب سےسب سے زیادہ 66 کروڑ 60 لاکھ ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔اس کے بعد امارات سے 49 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، جبکہ امریکہ سے 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تارکین وطن نے پاکستان بھجوائےگئے۔
اس کے بعد مجموعی طور پر مالی سال کی ترسیلات زر بڑھ کر 31 ارب 20 کروڑ ہو گئی ہیں جو مالی سال 2021 کے مقابلے میں چھ اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

#money#overseasepakistani#PakTurkNews