میلبورن (پاک ترک نیوز)ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے آسٹریلیائی داخلے کی دستاویزات میں ہونے والی غلطی کے پیچھے” انسانی غلطی” تھی۔ جس کے نتیجے میں حالیہ سفر کی اطلاع دینے کے بارے میں ملک کے سخت قوانین کی خلاف ورزی ہوئی۔
جوکووچ کو کئی دنوں تک میلبورن میں امیگریشن حراست میں رکھا گیا تھا جب اسکی طبی چھوٹ کی دستاویزات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے اسکا ویزا منسوخ کر دیا تھا۔تاہم جوکووچ کو پیر کے روز اس وقت رہا کیا گیا جب وفاقی عدالت کے ایک جج نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ویزا کی منسوخی "غیر معقول” ہے کیونکہ کھلاڑی کو ملک پہنچنے پر وکلاء اور ٹینس حکام سے مشورہ کرنے کا وقت نہیں دیا گیا تھا۔ مگر اب جوکووچ کے ملک میں داخلے پر اپنے بھرے گئے فارم میں غلطی کے اعتراف نے معاملہ پھر سے آسٹریلوی حکومت کے ہاتھ میں دے دیا ہے۔جو کھلاڑی کو ویزا جاری نہ کرنے کا فیصلہ بھی کر سکتی ہے۔جس کا نتیجہ جوکووچ کی ملک بدری کی صورت میں نکلے گا۔