جکارتہ (پاک ترک نیوز) انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدوڈو نے بالی میں گروپ آف ٹوئنٹی (جی ۔20)کے سربراہی اجلاس میں مغربی رہنماؤں سے روس کے حوالے سے اپنے بیانات کو کم کرنے کے ساتھ انکی سختی کو بھی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے حکام بشمول صدر ویدودو، مغربی ساتھیوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ زیادہ لچکدار ہوں اور ماسکو کے بارے میں سخت بیان بازی کو کم کریں۔ یہ اس لیے کیا جا رہا ہےتا کہ روس، جسکے وفد کی قیادت اجلاس میں وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کر رہے ہیں کو سربراہی اجلاس کی حتمی قرارداد پرمتفق کیا جا سکے۔انڈونیشیا کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر قرارداد منظور ہو جاتی ہے تو صدر جوکو ویدوڈو اسے اپنی ذاتی کامیابی کے طور پر دیکھیں گے۔ذرائع نے مزید کہا کہ سعودی عرب، ہندوستان، برازیل اور چین حتمی اعلان میں روس کی مذمت نہیں کرنا چاہتے۔
جی ۔ 20سربراہی اجلاس کا کل سے آغاز ہو گا جو کہ دو رز تک جاری رہے گا ۔ جی 20اجلاس میں روس کی نمائندگی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کریں گے ۔