حاجیوں کو لیکر پی آئی اے کی پہلی دو پروازیں پاکستان پہنچ گئیں

کراچی(پاک ترک نیوز) حجاز مقدس سے حاجیوں کو لے کر قومی ایئرلائن کی پہلی دو پروازیں پاکستان پہنچ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق بعد از حج آپریشن کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، جس کے تحت دو پروازیں آج علی الصبح حجاج کرام کو لے کر جدہ سے پاکستان پہنچ گئیں۔
پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 732 جمعرات کو علی الصبح ایک بجے جدہ سے کراچی اور دوسری پی کے 739 جدہ سے لاہور صبح 2 بجے پہنچیں۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق 14 جولائی کو قومی ایئرلائن کی 5 پروازیں جدہ سے کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد اور پشاور کے لیے شیڈول ہیں۔
پی آئی اے کا حج آپریشن 154 پروازوں پر مشتمل ہوگا، جس کے ذریعے 28 ہزار 80 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے۔ بعد از حج آپریشن 13 اگست تک جاری رہے گا۔

#airline#jeddah#madinamunawara#makkahmukaram#PakTurkNewsHajjPakistanPIA