حرمین شریفین میں داخلے کے لیے ایک اور شرط ختم

 

جدہ (پاک ترک نیوز)سعودی عرب نے حرمین شریفین میں داخلے کے لیے توکلنا دکھانے کی شرط ختم کردی ۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے حرمین شریفین میں حفاظتی تدابیر میں مزید نرمی کرتے ہوئے زائرین کا داخلے سے پہلے توکلنا میںا سٹیٹس دکھانے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اب زائرین توکلنا میں اپنا سٹیٹس دکھائے بغیر داخل ہوسکتے ہیں۔
مسجد الحرام میں نماز کے لیے اور مسجد نبوی میں زیارت کے لیے پہلے ہی اجازت نامے کی شرط ختم کردی تھی۔
حرمین شریفین میں سماجی فاصلہ کو بھی ختم کردیا گیا ہے جبکہ بیرون ملک آنے والے زائرین پر پی سی آر کی شرط بھی اب نہیں رہی ۔

pak saodia brotherhoodحرمین شریفین میں داخلے کیلئے توکلنا کی شرط ختم ، پاک ترک نیوز ، pak turk news