حکومت نے آئی ایم ایف کو تیل، بجلی پر تمام سبسڈیز ختم کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ بیس ہو گا، پاکستان تیل اور بجلی پر دی گئی تمام سبسڈیز کو ختم کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ بیس ہو گا، پاکستان تیل اور بجلی پر دی گئی تمام سبسڈیز کو ختم کرے گا، آئی ایم ایف کی شرط پر پٹرولیم مصنوعات پر ڈویلپمینٹ لیوی کی شرح میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔ ایل او آئی میں پاکستان کو آئی ایم ایف کو ستائیس نکاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی۔
آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان بجلی کے بنیادی نرخوں اور گیس کے نرخوں میں میں اضافہ کرے گا، ایف اے ٹی ایف شرط کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ فریم ورک پر عملدرآمد کیا جائے گا، درآمدی اشیا پر پابندی پر نظرثانی جنوری 2023 میں صورتحال دیکھنے کے بعد ہو سکے گی۔
آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ خسارے میں چلنے والے اداروں میں گورننس اور شفافیت کا نظام وضع کیا جائے گا، گردشی قرضوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مانیٹرنگ اور ادائیگیوں کا نظام بہتر کیا جائے گا۔

 

#diesel#interbank#islamabad#light#PakTurkNewsdollarIMF