اسلام آباد (پا ک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے ملک میں عیدالفطر کے موقع پر چار چھٹیوں کا اعلان کردیا ۔ چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بروز پیر 2 مئی سے جمعرات 5 مئی تک عید الفطر کی چھٹیاں ہوں گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کو عید الفطر پر تین چھٹیوں کی سمری بھجوائی گئی تھی لیکن وزیر اعظم نے عید الفطر پر 4 دن چھٹیوں کی منظوری دی۔