اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمن کا نام گورنر پنجاب کے لئے صدر کوارسال کردیاگیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے بلیغ الرحمن کا نام گورنر پنجاب کے لئے صدرمملکت کو ارسال کیاگیا ہے۔