حکومت کا 700پی ٹی آئی قائدین اور ورکرز کو گرفتار کرنے کا منصوبہ ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ 25مئی کو اسلام آباد کی جانب مارچ سے قبل ہی حکومت نے پی ٹی آئی قائدین اور ورکرز کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کا وزیراعظم ضمانت کے اوپر ہے، سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلی ضمانت کے اوپر ہے۔عوام کو سہولیات کے بجائے وزیراعظم ہاؤس میں جیم اور سوئمنگ پول بنائے جارہے ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عوام کو اختیار دیا جائے کہ وہ اپنا فیصلہ خود کریں، اگر ہم آزادی مارچ نہ کرتے تو ہمیں خدشہ ہے کہ ہماری آزادی ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی، وزیر داخلہ پر درجنوں مقدمات درج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو حکومت کی وجہ سے ہزیمت کا سامنا ہے، ہندوستان روس کے ساتھ ڈیل کردی، یہی ڈیل ہمیں نہیں کرنے دی اور ہماری حکومت فارغ کردی گئی، یہ کچھ بھی ہوسکتا ہے آزادی نہیں ہوسکتی، سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم اپنی آزادی واپس حاصل کرلیں۔

@imrankhan#azadimarch#fawadch#fawadchaudhry#haqeeqiazadimarch#islamabadmarch#longmarch#PakTurkNews#pti#ptimarchPTN