حکومت کی بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے آئی ایم ایف کی شر ط پر ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی۔ بجلی کے بنیادی ٹیرٹ میں مزید 95پیسے تک فی یونٹ اضافے کا امکان ہے ۔

وزارت توانائی نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔ دستاویز کے مطابق 100یونٹ استعمال تک فی یونٹ 8پیسے ،101سے 200یونٹ تک فی یونٹ 18،201سے 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر فی یونٹ 48جبکہ 301سے لیکر 700یونٹ والے صارفین فی یونٹ 95پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔سماعت کے بعد قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
مجموعی طور پر 20 ارب روپے کی سبسڈی ختم کرنے کی تجویز ہے۔ پاور ڈویژن کی ایک سلیب کا فائدہ ختم کرنے کی تجویز ہے۔ درخواست کی 24 جنوری کو سماعت کی جائے گی۔

 

#light#PakTurkNews