اسلام آباد (پاک ترک نیوز) خاتون جج کو دھمکانے کے کیس پر سابق وزیراعظم عمران خان توہین عدالت کیس کی کاروائی سے بچ گئے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس خارج کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی معافی قبول کرتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس خارج کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ بھی مقرر کر رکھی ہے۔
گزشتہ سماعت پر معافی کے بیان کو بنچ نے تسلی بخش قرار دیا تھا، نئے بیان حلفی میں بھی عمران خان نے غیر مشروط معافی مانگنے سے گریز کیا ہے۔