خالد سجاد کھوکھر اگلے چار سال کیلئے دوبارہ پی ایچ ایف کے صدر منتخب

کراچی(پاک ترک نیوز) خالد سجاد کھوکھر ایک مرتبہ پھر اگلے چار سال کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب ہو گئے ۔حید ر حسین سیکرٹری پی ایچ ایف جبکہ شاہد پرویز بھنڈارا کو خزانچی منتخب کیا گیا ہے، ہاکی فیڈریشن کے تینوں نمائندے بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے انتخابات کے بعد ایک مرتبہ پھر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر اگلے چار سال کیلئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس کا 56واں اجلاس کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، نئے کانگریس ممبران میں اولمپئین اصلاح الدین، اولمپیئن منظور جونئیر، اولمپیئن طاہر زمان ،اولمپیئن حنیف خان اور سابق کپتان شکیل عباسی نے بھی اجلا س میں شرکت کی۔

#hockey#khalidsajjadkhokhar#Lahore#pakistanhockey#pakistanhockeyfedretion#PakTurkNews#phf