نئی دہلی (پاک ترک نیوز) ٹیم سلیکشن میں نظر انداز ہونے اور آئی پی ایل میں خریدار نہ ملنے پر دلبرداشت سریش رائنا نے ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔
بھارتی آل رائونڈر سریش رائنا نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکائونٹ کے ذریعے کیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سریش رائنا نے ٹیم سلیکشن میں نظر انداز ہونے اور آئی پی ایل میں خریدار نہ ملنے کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، رائنا کی اپنی ٹیم چنئی سپر کنگز نے بھی ان کے لیے بولی نہیں لگائی۔
35 سالہ بھارتی کرکٹر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اپنے ملک کیلئے کھیلنا اور ریاست اتر پردیش کی نمائندگی کرنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات رہی ہے، انہوں نے بی سی سی آئی، یو پی سی اے کرکٹ، چنئی آئی پی ایل، سر راجیو شکلا سمیت اپنے تمام مداحوں کا شکریہ کرتے ہوئے ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کیا۔