دوران ڈیوٹی شادی کی پیشکش قبول کرنے پر خاتون فوجی گرفتار

ابوجہ (پاک ترک نیوز) دوران ڈیوٹی شادی کی پیشکش قبول کرنے پر خاتون فوجی کو گرفتارکرلیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق افریقی ملک نائجیریا میں ڈیوٹی کے دوران شادی کی پیشکش قبول کرنے والی خاتون فوجی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔فوجی ترجمان نے خبر کی تصدیق کردی ہے ۔ ترجمان کے مطابق خاتون نے وردی میں ایسے تعلقات قائم کر کے فوجی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔
گزشتہ ہفتے ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک شخص ہاتھ میں انگوٹھی لیے خاتون فوجی افسر کو گھٹنے ٹیک کر شادی کی پیش کش کرتے دکھائی دیا، جسے اس نے خوشی خوشی قبول کر لیا۔اس کے اس عمل کے بعد خاتون پر متعلقہ اداروں نے کارروائی کی اور خاتون فوجی کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا۔
خواتین کے حقوق کی تنظیم کی جانب سے خاتون فوجی ہونے کی وجہ سے امتیازی سلوک برتنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی کبھی بھی کوئی کاروائی مرد فوجی کے خلاف نہیں کی گئی۔انسانی حقوق کی کارکن اور نائجیریا کی سابق صدارتی امیدوار اومویل سوورے نے فوج کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ‘عورت سے نفرت’ کے قرار دیا ہے۔این وائے ایس سی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

#interia#marriage#PakTurkNewsArmy