دورہ پاکستان ،ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

کراچی(پاک ترک نیوز) دورہ پاکستان کیلئے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ ٹیم دبئی کے راستے کراچی پہنچی ہے ۔سکواڈ کا ہوٹل آمد پر کوویڈ19 ٹیسٹ کیا جائے گا ۔ مہمان کھلاڑی اور آفیشلز ایک دن کیلئے قرنطینہ کریں گے ۔
ٹیسٹ منفی آنے پر مہمان ٹیم کل نیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی ۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز 13 سے 22 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور اتنے ہی آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میچز ہوں گے۔
چھوٹے فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز کی قیادت نکولس پوران کریں گے جبکہ ون ڈے میچز میں شائی ہوپ کپتان کی ذمہ داری ادا کریں گے۔کیرون پولارڈ انجری کے سبب سیریز سے دستبردار ہوگئے تھے۔ ٹی ٹوئنٹی میں ان کی جگہ رومان پاول اور ون ڈے میں ڈیورنڈ تھامس کو شامل کیا گیا ہے۔
سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ13 دسمبر کو شام 6 بجے کھیلا جائے گا۔ 14 دسمبر کو دوسرا جبکہ 16 دسمبر کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کا آغازشام 6 بجے ہوگا۔
پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 18 دسمبر کو دوسرا 20 جبکہ22 دسمبر کو تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔

#cricket#onedaymatch#PakTurkNews#t20#westindieskarachiPakistan