دو بدمعاش خاندانوں کی لوٹ مار نے دس برسوں میں قرض چار گنا بڑھا دیا،عمران

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ دو بدمعاش خاندانوں اور ان کے ساتھیوں کی لوٹ مار نے دس برسوں میں قرض چار گنا بڑھا دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ این آر او ون اس قوم کو بہت مہنگا پڑا لیکن این آر او ٹو اس سے بھی شرمناک ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 11 سو ارب روپے کی کرپشن کے کیسز کو استثنیٰ دیا جا رہا ہے جو دن دیہاڑے ڈکیتی ہے۔

@imrankhan#chairmanpti#Lahore#PakTurkNews#pti#tweet#zamanparktwitter