دی لیجنڈ آف مولا جٹ مولا جٹ 100 کروڑ کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی

 

لاہور (پاک ترک نیوز) دی لیجنڈ آف مولا جٹ مولا جٹ 100 کروڑ کمانے والی پہلی فلم پاکستانی فلم بن گئی۔فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی فلم دنیا بھر سے سو کروڑ کمانے والی فلموں کی کلب میں شامل ہو گئی ہے۔ مولا جٹ اب تک کی پاکستان کی مہنگی ترین فلم بھی ہے ۔
’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو گزشتہ ہفتے 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ریلیز کیا گیا تھا، فلم کو پوری دنیا میں ایک ہزار کے قریب اسکرینز پر دکھایا گیا۔
وکی پیڈیا کے مطابق اس سے پہلے پاکستان کی کوئی بھی فلم 100 کروڑ کے کلب میں اپنی انٹری نہیں لے سکی، 2018 میں ریلیز ہونی والے جوانی پھر نہیں آنی 2 نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں 70 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔
لندن نہیں جاونگا نے 55 کروڑ جبکہ پنجاب نہیں جاونگی نے باکس آفس پر 51 کروڑ کا کاروبار کیا تھا۔علی ظفر کی طیفا ان ٹربل 50 کروڑ کمانے والی پاکستان کی پانچویں کامیاب ترین فلم ہے۔
جوانی پھر نہیں آنی کی پہلی فلم نے 49 کروڑ کا بزنس کیا تھا، پرواز ہے جنون نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے 45 کروڑ روپے کے قریب بزنس کیا تھا۔ اس طرح دی لیجنڈ آف مولا جٹ اس دوڑ سے کہیں آگے نکل چکی ہے۔
یہ فلم 1979 میں ریلیز ہونے والی ’مولا جٹ‘ کا نیا ورژن ہے، جس میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان اور حمیمہ ملک سمیت دیگر افراد نے کام کیا، اس کی ہدایات بلال لاشاری نے دیں جب کہ اسے عمارہ حکمت نے پروڈیوس کیا۔

#fawadkhan#film#Lahore#mahirakhan#maulajutt#PakTurkNews#showbiz#thelegendofmauljutt