راولپنڈی: سکول وین پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی بچے محفوظ

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پنجاب کے شہر راولپنڈی میں سکول وین پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کی زد میں آ کر وین کا ڈرائیور زخمی ہو گیا جبکہ اس حادثے میں بچے محفوظ رہے ۔
تفصیلات کےمطابق یہ واقعہ اڈیالہ روڈڈھوک راجگان میں پیش آیا جہاں نا معلوم افراد نے ایک سکول وین پرفائرنگ کردی۔فائرنگ سےاسکول وین کاڈرائیورزخمی ہو گیا۔وین میں سوار بچےمحفوظ رہے
پولیس کے مطابق سکول وین کےڈرائیورکو 4 گولیاں لگیںہیں جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ معلوم ہوتاہے۔

 

#driver#PakTurkNews#rawalpindi#schoolvan