راولپنڈی ٹیسٹ ، پاکستان نے اننگز 476رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف اپنی پہلی اننگز 4کھلاڑیوں کے نقصان پر 476بنا کر ڈیکلیئر کردی۔
پاکستان نے دوسرے دن کا اننگز آغاز کیا تو امام الحق اور اظہر نے سکور کو آگے بڑھایا تاہم 313 کے مجموعی سکور پر امام الحق 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، کمنز نے وکٹ حاصل کی، اس دوران بابر اعظم اور اظہر علی نے رنز کو آگے بڑھایا دونوں کے درمیان 100 سے زائد رنزکی پارٹنر شپ بنی۔
کپتان بابراعظم 36 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے، اس دوران اظہر علی نے وکٹ کے چاروں طرف جارحانہ شارٹس کھیلے تاہم وہ بدقسمت ثابت ہوئے اور ڈبل سنچری نہ بنا سکے اور 185 رنز بنا کر لبوشین کی گیند پر گرین کو کیچ دے بیٹھے۔
476 رنز پر پہنچا تو قومی کپتان بابر اعظم نے اننگز ڈکلیئر کر دی، محمد رضوان 29 اور افتخار 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، نیتھن لیون ، پیٹ کمنز اور لبوشین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسرے روز کھیل کے آغاز سے قبل گزشتہ روز انتقال کرنے والے لیجنڈ لیگ اسپنر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ آسٹریلین لیجنڈ شین وارن اور پشاور دھماکے کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا اور پشاور دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا کی۔

 

#austrlaia#PakTurkNews#rawalpindi#testmatchPakistan