روس، یوکرین تنازعہ:زیلنسکی ترک صدر سے بات کریں گے

استبول(پاک ترک نیوز)
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان سے حالیہ روسی اقدامات پر بات کریں گے جن میں پیوٹن کی جانب سے مشرقی یوکرین کے دو علاقوں کو آزاد ریاستوں کے طور پر تسلیم کرنا شامل ہے۔
زیلنسکی نے ٹوئٹر پر کہا کہ انہوں نے یوکرین کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کے اجلاس کے بعد برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن سے بات کی۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے پیر کو یوکرین کے ڈونیٹسک اور لوہانسک علاقوں کو باضابطہ طور پر آزاد ریاستوں کے طور پر تسلیم کیا اور کریملن میں ان کے علیحدگی پسند رہنماؤں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیےجس کے بعد روس اور مغربی ممالک کےدرمیان کشیدگی میں بے حد اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

#PakTurkNews#russia_ukraine#TURKEY_UKRAINE#ZELENSKY_ERDOGAN