روسی افواج کو بڑی کامیابی ،یوکرینی شہر خیرسون پر قبضہ کرلیا

ماسکو (پاک ترک نیوز) روسی افواج کوبڑی کامیابی مل گئی ،یوکرینی شہر خیر سون پر قبضہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق روسی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ روسی افواج نے یوکرین کے شہر خیر سون پر قبضہ کرلیا ہے۔اگر یہ دعویٰ سچ ثابت ہوا تو یہ روس کے قبضے میں جانے والا اب تک کا سب سے بڑا شہر ہوگا۔
دوسری جانب یوکرین کے شہر خیرسون کے میئر نے دعوی کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ شہر میں گلی گلی لڑائی جاری ہے۔
یوکرین کی وزارت دفاع سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک جنگ میں روس کے 5 ہزار 840 فوجی مارے جا چکے ہیں، یوکرینی افواج نے 30 روسی طیارے،31 ہیلی کاپٹرز بھی مار گرائے، 211 روسی ٹینک، 862 بکتر بند گاڑیاں، 85 آرٹلری سسٹم بھی تباہ ہوئے۔
دوسری جانب یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں شدید لڑائی جاری ہے، خارکیف کے مئیر کا کہنا ہے کہ روسی بمباری سے 21 افراد ہلاک، 112 زخمی ہوئے، شہر کا مکمل کنٹرول اب بھی یوکرینی حکام کے ہاتھ میں ہے۔

#mascow#PakTurkNews#ukrainerussia