روسی تیل کی قیمت کی حد 60ڈالرفی بیرل مقرر کرنے پر عملدرآمد آج سے شروع، روس کا انکار

ٹوکیو(پاک ترک نیوز)
روس سے یورپی یونین کو سمندری راستے سے تیل کی ترسیل پر پابندی آج 5 دسمبر سے نافذ العمل ہو گی۔ یورپی یونین کے رکن ممالک نے جمعہ کے روز سمندر کے ذریعے فراہم کیے جانے والے روسی تیل کی قیمت کی حد 60 ڈالر فی بیرل مقرر کرنے پر بھی اتفاق کیاتھا۔ اسی طرح کے فیصلے کا اعلان گروپ آف سیون ممالک اور آسٹریلیا نے بھی کیا ہے۔
امریکہ، یورپی یونین اور برطانیہ اپنی کمپنیوں پر پابندی عائد کر رہے ہیں کہ وہ روس سے تیل لے جانے والے ٹینکروں کے حوالے سے نقل و حمل، مالیاتی اور انشورنس کی خدمات فراہم نہ کریں اگرتیل کی قیمت طے شدہ سطح سے زیادہ ہو جائے۔
دریں اثناروسی نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے گذشتہ روز کہا تھا کہ ان کا ملک قیمت کی حد کے تحت تیل فروخت نہیں کرے گا۔ چاہے اس کا مطلب پیداوار میں کمی کیوں نہ ہو۔ کیونکہ وہ پابندی کو ناقابل قبول اور مارکیٹ اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کے خلاف سمجھتے ہیں۔

#PakTurkNews#russianoil#tokyooilPricerussia