روسی خلاباز کا خلا مین ایک سال سے زیادہ قیام کا نیا ریکارڈ
ماسکو (پاک ترک نیوز)
روسی خلائی جہاز سویوزایم۔ایس 19 کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے روسی حصے راسویٹ ماڈیول سےالگ کر دیا گیا ہے۔اور اب یہ خلائی جہاز دو روسی اور ایک امریکی خلاباز کو لیکر زمین کی روانہ ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق روسی خلاباز اینٹون شکپل روف اور پیوٹر ڈوبروف کے ساتھ ساتھ ناسا کے خلاباز مارک ونڈے ہی بھی اس خلائی جہاز پر سوار ہیں۔جبکہ ڈیوربٹ برن ماسکو کے وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے کے بعد شروع ہوگا۔ اور ایک گھنٹہ بعد دوبارہ زمین کی فضا میں داخل ہونے والے کیپسول کے ماسکو کے وقت کے مطابق تقریباً اڑھائی بجےزمین پر اترنے کی امید ہے۔ جسکی لینڈنگ کا مقام قازق شہر زیزقزغان سے تقریباً 147 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔
ڈوبروف اورونڈے ہی 9 اپریل 2021 کو سویوزایم۔ایس 18 خلائی جہاز پر، خلاباز اولگ نوسٹکی کے ساتھآئی ایس ایس پہنچے تھے۔ 15 مارچ کو، خلاباز پیوٹر ڈوبرو ف نے روسیوں کے درمیان ISS پر سب سے طویل پرواز کے لیے تاریخ رقم کی۔ ڈوبروف نے میخائل کورنینکو کے قائم کردہ ریکارڈ کو توڑا جو مارچ 2015 سے مارچ 2016 تک 340 دن 8 گھنٹے 42 منٹ اور 54 سیکنڈز کی پرواز کا تھا۔ اپنے خلائی مشن کے دوران، ڈوبروف نے دو نئے ماڈیولز – پرچل ڈاکنگ اور نوکا کثیر مقصدی لیبارٹری ماڈیول – کو چالو کیا اور ان کے انضمام کے لیے چار اسپیس واک بھی کیں۔