روس میں بھی ترک ڈرامے "ارطغرل غازی” کی شہرت

روس بھی سب سے زیادہ ترک ڈرامے دیکھنے والے ممالک میں شامل ہو گیا ۔ روس میں بسنے والے مسلمان مشہور ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے دلدادہ ہو گئے۔روسی میگزین میں ایک رپورٹ شائع کی گئی جس میں ارطغرل غازی کی شاندار پروڈکشن کی دنیا بھر میں دھوم کا تذکرہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فلمی صنعت میں امریکہ کے بعد ترکی دوسرے نمبر پر ہے۔ ترکی کی فلمی صعنت کا اس مقام تک پہنچنے کی وجہ اس کا ہر حلقہ میں مقبول ہونا ہے۔سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کے والد ارطغرل غازی کی زندگی پر مبنی تاریخی ڈرامہ سیریل کا 150 سے زائد زبانوں میں ترجمہ کیا گیا جس سے 500 ملین ڈالر کی آمدنی بھی ہوئی۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے بھی اس ڈرامہ کی قبولیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ارطغرل غازیدھومڈرامہروس