روس میں سوشل میڈیا کمپنیاں پھنس گئیں

ماسکو (پاک ترک نیوز) گوگل اور فیس بک کی مالک کمپنیاں ا ن سوشل میڈیا کمپنیوں میں شامل ہیں جنہیںروس میں مقامی دفاتر کھولنے میں ناکامی کے بعد ممکنہ تعزیری اقدامات کا سامنا کر نا پڑے گا۔
نئے روسی قانون نےجولائی 2021 سے ان غیر ملکی سوشل میڈیا کمپنیوں کو پابند کیا ہےجن کےروس میں 500,000 یومیہ صارفین ہیں کہ وہ مقامی دفاتر کھولیں یا سخت تعزیری کاروائیوں کا سامنا کریں۔
اس حوالے سےنومبر میں، ریاستی کمیونیکیشن ریگولیٹر( (Roskomnadzor نے 13 کمپنیوں کو نوٹس جاری کئے تھے اور کہا تھا کہ وہ فروری کے آخر تک پابندیاں لگانا شروع کر دے گا۔
پیر کی آخری تاریخ سے پہلے، صرف چنداداروں نے ہی اس کی تعمیل کی تھی۔ ویسے بھی گزشتہ ہفتے یوکرین پر روس کے حملے نے مغربی کاروباری اداروں پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ کہ وہ روس میں اپنی کاروباری موجودگی کو ختم نہیں تو کم سے کم کریں۔تاہم ایپل، سپوٹفائی اور رکوٹن وہ تین کمپنیاں ہیں جو مکمل طور پر روسی ریگولیٹر کے احکامات پر عمل کر چکی ہیں۔ جبکہ الفابیٹ، میٹااور ٹوئیٹرسمیت چھ کمپنیاں ایسی ہیں جنہوں نے کم از کم ایک پالیسی کو پورا کیا ہے لیکن روسی قانونی ادارہ یا مقامی دفتر قائم نہیں کیاہے۔لائیکی نے کہاہے کہ اس کی 16 فروری کو روسی قانونی ادارہ بنانے کے لیے فائلنگ زیر غور ہے اور وہ قانون کی تعمیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔جبکہ ایمزون اور چیٹ ٹول سمیت چار کمپنیاں ایسی ہیںجنہوں نے روسی ریگولیٹر کی کسی شرط کو پورا نہیں کیا۔

#PakTurkNews#socialmedia#ukrainerussia